وزیراعلیٰ سندھ وفاق سے لئے ہوئے 420 ارب روپے کا حساب دیں ، اتنی بڑی رقم کہاں خرچ ہوئی‘ صوبے اپنی ناکامی کا ملبہ وفاق پر نہ ڈالیں‘ صوبوں کی ناکامی کا ذمہ دار وفاق نہیں ، صوبوں میں اختیارات کی جنگ ہے‘ سپیکر کے انتخاب میں ایاز صادق کی حمایت کو شکوے ختم ہونے سے تعبیر نہ کیا جائے‘ ایم کیو ایم کے تحفظات بدستور موجود ہیں‘ تحفظات پر حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے، ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
پیر 9 نومبر 2015 14:39
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ وفاق سے لئے ہوئے 420 ارب روپے کا حساب دیں کہ اتنی بڑی رقم کہاں خرچ ہوئی‘ صوبے اپنی ناکامی کا ملبہ وفاق پر نہ ڈالیں‘ صوبوں کی ناکامی کا ذمہ دار وفاق نہیں بلکہ صوبوں میں اختیارات کی جنگ ہے‘ سپیکر کے انتخاب میں ایاز صادق کی حمایت کو شکوے ختم ہونے سے تعبیر نہ کیا جائے‘ ایم کیو ایم کے تحفظات بدستور موجود ہیں‘ تحفظات پر حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے۔
پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ جمہوری عمل کو آگے بڑھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔(جاری ہے)
سپیکر کا انتخاب پارلیمانی بقاء کیلئے اہم ہے سردار ایاز صادق پہلے سے زیادہ وسعت قلبی کا مظاہرہ کریں گے۔ دو سال انہوں نے ایوان کی کارکردگی کو بہتر انداز سے چلایا وہ ایک آزمائش سے گزر کر آئے ہیں انہوں نے کہا کہ اب وہ مزید وسعت قلبی کا مظاہرہ کریں گے۔ ہمارے تحفظات کے حل کے لئے حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے صوبوں اور وفاق کے درممیان تنازعات چلتے رہیں گے اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبے اپنی ناکامی کا الزام وفاق پر عائد کرتے ہیں صوبوں کی ناکامی کا ذمہ دار وفاق نہیں بلکہ صوبوں میں اختیارات کی جنگ ہے۔
مزید اہم خبریں
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
مداخلت کیس ، سپریم کورٹ کا ہائیکورٹ کی جانب سے بھجوائی گئی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
-
پاکستان سمیت میٹا ریجن میں 88 فیصد کاروبار سائبر حملوں کا شکار ہوئے،کیسپرسکی رپورٹ
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
احتجاجی تحریک کیلئے پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
ایلون مسک بھارت کے بجائے چین کیوں گئے؟ بھارتی شہری ناراض
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.