فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے تمام بورڈز میٹرک کے نتائج کا اعلان جمعرات کو کریں گے
پیر 9 نومبر 2015 17:45
فیصل آباد۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) تعلیمی بورڈ فیصل آباد سمیت راولپنڈی ، گوجرانوالہ، ساہیوال ،سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، لاہور کے تمام بورڈز امتحان میٹرک پارٹ فرسٹ ، سیکنڈ و کمپوزٹ ضمنی 2015ء کے نتائج کا اعلان 12نومبر بروز جمعرات کو کریں گے۔ پنجاب ایجوکیشن بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کے ترجمان نے بتایاکہ نتائج کی تیاری انتہائی شفاف طریقے سے کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ تمام بورڈز پر واضح کیاگیاہے کہ امتحانی نتائج ہر قسم کی اغلاط سے پاک ہونے چاہئیں۔ دریں اثناء تعلیمی بورڈ فیصل آبادکے ترجمان نے بتایاکہ طلباء و طالبات کے نتائج ان کے سکولوں اور ان کے داخلہ فارموں پر دیئے گئے پتوں پر ارسال کئے جارہے ہیں تاہم یہ رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ www.bisefsd.edu.pk پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایاکہ تفصیلی رزلٹ سی ڈیز پر بھی دستیاب ہو گاجس کی قیمت دو سو روپے مقرر کی گئی ہے جو بورڈ کی مقرر کردہ بنک برانچز ایم سی بی جیل روڈ فیصل آباد، یوبی ایل کوتوالی روڈ ‘ یو بی ایل بورڈ برانچ اور یو بی ایل بنک سکوائر سرکلر روڈ فیصل آباد میں کل11نومبربروز بدھ تک ایڈوانس بکنگ کروا کے حاصل کی جا سکے گی۔
انہوں نے بتایاکہ جس برانچ میں فیس جمع کروائی گئی ہو 12نومبربروز جمعرات کوصبح 10 بجکر 10 منٹ پرسی ڈی بھی اسی برانچ سے اصل چالان فارم دکھا کر حاصل کی جا سکے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.