محتسب پنجاب کابنیادی مرکز صحت سے غیر حاضر ڈاکٹر کے خلاف کارروائی اورنئے ڈاکٹر کی تعیناتی کا حکم
محتسب پنجاب نے سیکرٹری صحت کو ڈاکٹر عمر فاروق کی طویل غیر حاضری پر کارروائی اورنئے ڈاکٹر کی تعیناتی کا حکم دیدیا
پیر 9 نومبر 2015 21:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) محتسب پنجاب جاوید محمود نے عوامی شکایات پر تحصیل کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ کے علاقے ہنجرائی میں بنیادی مرکز صحت سے غیر حاضر ڈاکٹر کے خلاف فوری کاروائی اور نئے ڈاکٹر کو تعینات کرنے کا حکم دیا ہے اور سیکرٹری صحت سے عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی ہے۔ یونین کونسل ہنجرائی تحصیل کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ کے رہائشیوں نے محتسب پنجاب کو درخواست دی کہ 2010ء میں آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد مقامی افراد نے ہسپتال کی تعمیر کیلئے ذاتی زمین عطیہ کے طور پر حکومت کو دی جہاں دو کمرے تو تعمیر کئے گئے لیکن سٹاف فراہم نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مقامی لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔
محتسب پنجاب نے ڈسٹرکٹ ایڈوائزر مظفر گڑھ حمید اﷲ خان کو انکوائری کی ہدایت کی۔(جاری ہے)
انکوائری میں انکشاف ہوا کہ لوگوں کی عطیہ کردہ اراضی پر تعمیر ہونے والے ہسپتال میں محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے ڈاکٹر عمر فاروق کو تعینات کیا گیا تھا جو بغیر اطلاع طویل عرصہ سے غیر حاضر ہے۔ محتسب پنجاب کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی او (ہیلتھ) مظفر گڑھ نے سیکرٹری صحت کو ڈاکٹر عمر فاروق کی طویل غیر حاضری کے بارے میں مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
محتسب پنجاب نے اپنے حکم نامے میں سیکرٹری صحت کو حکم دیا ہے کہ طویل عرصے سے بغیر اطلاع غیر حاضر ڈاکٹر عمر فاروق کے خلاف کارروائی کی جائے اور یونین کونسل ہنجرائی تحصیل کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ میں جلد از جلد نئے ڈاکٹر کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ علاقے کے مقامی افراد طبی سہولیات سے استفادہ کر سکیں۔مزید اہم خبریں
-
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ، ویرفکیشنزکی مفت سہولت ختم ،ہزاروں کی فیس ادا کرنا ہوگی
-
مذاکرات ہوں گے تو سب کو بتائیں گے،چیئرمین تحریک انصاف
-
لندن میں تلوار سے حملہ، پانچ افراد زخمی
-
رفح پر حملہ ہر حال میں کیا جائے گا، نیتن یاہو
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کا مداخلت نہ ہونے کا اعتراف
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران سرمایہ کاری کا کوئی معاہدہ نہ ہونے کا انکشاف
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
-
ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.