بھارت کا ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل اگنی IV کا کامیاب تجربہ
میزائل 4000 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے ٗبھارتی میڈیا
پیر 9 نومبر 2015 21:52
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) بھارت نے ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل اگنی IV کا کامیاب تجربہ کیا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ تجربہ ادھیشہ کے ساحل کے قریب عبدالکلام جزیرے پر کیا گیا جس کا پرانا نام ویلر جزیرہ تھا۔رپورٹ کے مطابق یہ میزائل 4000 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔
اسی سیریز کے پرانے میزائل جیسے اگنی ون، اگنی ٹو اور اگنی تھری 700، 2000 اور 3000 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے تھے۔رپورٹ میں بھارتی دفاعی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ میزائل کمپیوٹر سے لیس ہے اور دوران پرواز خود کی رہنمائی اور درست کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ میزائل 4000 ڈگری سینٹی گریڈ تک کے درجہ حرارت کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس کے اندر کا درجہ حرارت 50 ڈگری تک ہی رہتا ہے اس سے قبل اس میزائل کا ایک ناکام تجربہ بھی کیا گیا جبکہ چار کامیاب تجربے کیے جاچکے ہیں۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.