نواز شریف نے 9 بجکر 16 منٹ ، عمران خان نے 10 بجکر 33 منٹ پر ووٹ کاسٹ کیا
پیر 9 نومبر 2015 22:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے اپنا ووٹ 9 بجکر 16 منٹ پر بوتھ نمبر دو میں کاسٹ کیا جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دس بجکر 33 منٹ پر اپنا ووٹ پولنگ بوتھ نمبر 1 میں کاسٹ کیا۔ پیر کے روز قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی جاوید مرتضی عباسی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس پورے 9 بجے شروع ہوا جس میں سیکرٹری قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ ”الف“ سے لے کر ”ط“ تک اراکین اسمبلی بوتھ نمبر 1 اور ”ظ“ سے لے کر ”ی“ تک بوتھ 2 میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔
سب سے پہلا ووٹ بوتھ نمبر 1 پر مسلم لیگ ن کے ملک ابرار نے کاسٹ کیا جبکہ دوسرا ووٹ پی ٹی آئی اے امجد علی خان نے بوتھ نمبر 2 پر کاسٹ کیا۔ اس کے بعد وزیراعظم نواز شریف اپنی کیبنٹ کے ہمراہ ایوان زیریں میں پہنچے وزیراعظم نواز شریف نے بھی اپنا ووٹ پولنگ بوتھ نمبر 2 میں 9 بجکر سولہ منٹ پر کاسٹ کیا جس پر اراکین اسمبلی نے خوب ڈیسک بجا کر انہیں داد دی وزیراعظم ووٹ کاسٹ کرتے ہی ایوان سے باہر چلے گئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.