ووٹ کی منتقلی ‘ علیم خان نے تمام تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں
منگل 10 نومبر 2015 15:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ طورپر ووٹرز کے ووٹ منتقل کرانے سے متعلق تمام تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہیں جبکہ تحریک انصاف کے رہنماء علیم خان نے کہا ہے کہ سپیکر این اے 122 سے فراڈ کرکے منتخب ہواہے۔منگل کو تحریک انصاف کے رہنماء علیم خان اور شعیب صدیقی نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور این اے 122 میں ووٹرز کی ووٹ منتقلی کی تمام تر تفصیلات انہیں فراہم کر دیں۔
سیکرٹری الیکشن کیساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی نہیں بلکہ فراڈ ہوا ہے اور جب تک اہلیت ثابت نہیں ہوتی تب تک سپیکر کی کوئی حیثیت نہیں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہے کہ دو دفعہ فراڈ کرنے والا شخص ایوان کو چلارہا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نادرا نے آج ہمیں ملاقات کیلئے ایک بجے کا وقت دیا تھا تاہم اب معذرت کر لی ہے۔
انہوں نے کہاکہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات کے موقع پر 26 ہزار ووٹ دوسرے حلقوں سے منتقل ہوئے ‘ 4542 ووٹ دوسرے حلقوں میں ٹرانسفر ہوئے۔ ووٹ ٹرانسفر کرنا فراڈ اور چار سو بیسی پر جس پر ایف آئی آر بھی درج ہوتی ہے۔ ہمیں یہ بھی بتایا جائے کہ 30 ہزار فارم کہاں گئے ہیں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے این اے 122 میں ووٹرز کے ووٹ منتقل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.