بلدیہ کورنگی نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے جراثیم کش ادویات کی خصوصی اسپرے مہم کا آغاز کردیا
منگل 10 نومبر 2015 16:07
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء )ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی خصوصی ہدایت پر ضلع کورنگی میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے قبل ازوقت مہم کا آغاز کردیا گیا ،مہم کا مقصد ڈینگی مچھروں کی افزائش کو روکنا اور عوامی زندگیوں کو ڈینگی کے اثرات سے محفوظ بنا نا ہے پہلے مرحلے میں شاہ فیصل زون میں انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے مہم کا آغاز کرتے ہوئے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کہاکہ بلدیہ کورنگی کی جانب سے قبل ازوقت انسداد ڈینگی مہم کا مقصد عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا کر ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول کو فروغ دینا ہے انہوں نے محکمہ ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے ساتھ ڈینگی سے کی افزائش کو روکنے اور عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے عوامی شعور کی آگاہی مہم چلا ئی جائے شاہ فیصل زون میں انسداد ڈینگی مہم کے آغاز کے موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رفیق شیخ ،ڈپٹی ڈائریکٹر اسلم پرویز اور دیگر بھی موجود تھے میونسپل کمشنر عمران اسلم نے کہاکہ ضلع کورنگی میں صاف ستھرا اور صحت مند ماحول بلدیہ کورنگی کی اولین ترجیح ہے عوامی تعاون کے ذریعے ضلع میں صاف ستھرے ماحول کے نظام میں مزید بہتری لاکر صحت مند معاشرے کا قیام یقینی بنایا جائیگا ۔
(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.