سابق کر کٹرز نے انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا
منگل 10 نومبر 2015 18:53
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر محسن خان اور صادق محمد نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کو فیورٹ قرار دیا ہے۔قومی ٹیم کے سابق کوچ محسن خان نے کہا ہے کہ پاکستان بہترین بیٹنگ، اچھے اسپنروں اور سازگار حالات کے باعث مضبوط ہے اور انگلینڈ کو ون ڈے سیریز میں اچھے نتائج کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لانا پڑے گا ،حالات پاکستان کے ساتھ ہیں اور انھیں سازگار حالات ون ڈے سیریز تک لے کر جانا چاہیے ۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے ایک اورسابق اوپنر صادق محمد نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی کے امکانات روشن ہیں ، اظہر علی کی فوج کو تمام شعبوں میں حریف پر برتری حاصل ہے۔(جاری ہے)
تاہم انھوں نے پاکستانی بیٹسمینوں کو خبردار کیا کہ انھیں جلدی بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے اور مختصر طرز کرکٹ میں کامیابی کے لیے اپنے جارحانہ مزاج کو برقرار رکھے۔
صادق محمد کا کہناتھا کہ انگلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد سخت نفسیاتی دباؤ کے زیراثر ہوگی اس لیے پاکستان اس دباؤ کو برقرار رکھے ۔انھوں نے کہاکہ ٹیسٹ سیریز اب تاریخ کا حصہ بن گئی ہے اور ون ڈے سیریز نیا مقابلہ ہوگا۔ان کا کہناتھا کہ ای ین مورگن کی قیادت میں انگلش ٹیم مقامی حالات سے باخبر ہونے کے بعد بہتر کارکردگی کامظاہرہ کرسکتی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کے پاس کچھ اچھے آل راؤنڈر ہیں لیکن ان کے لیے ایک اور بڑا چیلنج پاکستانی اسپنروں اور فاسٹ باؤلرز سے نمٹنا ہوگا، "جب تک پاکستان بہت خراب کرکٹ نہیں کھیلتا وہ ون ڈے سیریز ہار نہیں سکتا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے 11 نومبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ ابوظہبی میں ہی 13 نومبر جبکہ تیسرا میچ 17 نومبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا، سیریز کا چوتھا اور آخری ون ڈے میچ 20 نومبر کو دبئی میں کھیلاجائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلمان بٹ نے بھی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا انکشاف کردیا
-
لنکن پریمئیر لیگ، نسیم شاہ سمیت سینکڑوں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود کا جوئے کی تشہیر سے گریز
-
جیسن گلیسپی پاکستان کو ایک مستقل مزاج ریڈ بال ٹیم بنانے کے خواہشمند
-
بابر اعظم ،ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.