عوامی فلاح وبہبودکیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ معاون خصوصی شکیل ایڈوکیٹ
منگل 10 نومبر 2015 20:10
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کے مسائل حل کرنے اور انکی حالت زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے موثراقدامات جاری ہیں اور اس سلسلے میں موجودہ حکومت کی تمام کوششیں سیاسی وابستکیوں سے بالاتر ہے جبکہ عوامی فلاح و بہبودکیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں اورکسی بھی یونین کونسل کو نظرانداز نہیں کیا جائیگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بٹ خیلہ ملاکنڈ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔معاون خصوصی نے کہا کہ ملک کی ترقی تعلیم اور صحت مند ماحول کی مرہون منت ہے اور اس مقصد کیلئے پی ٹی آئی حکومت حقیقی معنوں میں صوبے کے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ان میں مثبت تبدیلیاں لا رہی ہے۔(جاری ہے)
شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بہتر طرز حکمرانی اور کرپشن جیسی لعنت کے خاتمے کیلئے حکومت نے جو اقدامات اٹھائے ہیں آج مخالفین بھی ان کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کے مفادات عزیز ہیں جس کیلئے بلا امتیاز کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ حلقے میں ترقیاتی کاموں کسی پر احسان ہر گز نہیں ہے اور قومی وسائل عوامی فلاح و بہبود کیلئے استعمال میں لائینگے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.