نعیمین ایسوسی ایشن پنجاب کی تنظیم نو،علامہ یاسرنعیمی صدر، بلال فاروق سیکرٹری جنرل منتخب
ڈاکٹر محمدسرفراز نعیمیشہیدکے افکار ونظریات عام کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھی جائیں گی،نومنتخب عہدیداران
منگل 10 نومبر 2015 21:39
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) نعیمین ایسوسی ایشن صوبہ پنجاب کی تنظیم سازی کا انتخابی اجلاس گزشتہ روز ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیرصدارت منعقدہ ہوا۔جس میں علامہ یاسر علی نعیمی کو نعیمین ایسوسی ایشن پنجاب کا صدرجبکہ حافظ بلال فاروق نعیمی سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست نعیمین ایسوسی ایشن وناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاکہ اشاعت دین ا وروطن عزیز کے استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب پوری پاکستانی قوم کے دلوں کی آوازہے۔وطن عزیز میں امن کی بحالی کے لئے حکومت پاکستان اورپاک فوج کی غیر مشروط حمایت کرتے رہیں گے۔(جاری ہے)
اس موقع نومنتخب صدر علامہ یاسر علی نعیمی نے کہاکہ ڈاکٹر سرفراز احمدنعیمیشہیدکے بقاء دین اوردفاع وطن کے مشن کی آبیار ی کے لئے نعیمین ایسوسی ایشن اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
اسلاف کے دیئے ہوئے” امن مشن“کے فروغ کے لئے ہرفور م استعمال کریں گے۔مفتی محمد حسین نعیمی کے مشن کے احیاء اور ڈاکٹر محمدسرفراز احمدنعیمیشہیدکے افکار ونظریات عام کرنے کے لئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔اجلاس میں مرکزی صدر پروفیسر لیاقت علی صدیقی ،مرکزی جنرل سیکرٹری پیر سید شہباز احمدسیفی،ڈاکٹر مفتی محمدحسیب قادری،حافظ یاسین اشرفی،قاری محمدیعقوب نعیمی،پروفیسر ارشد اقبال سمیت دیگر مرکزی عہدیدارن وکارکنا ن کی کثیرتعدادشریک تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.