حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا
معاملات طے نہ ہونے پر مالکان نے نومبر میں کرشنگ سیزن شروع نہ کرنے کی دھمکی دیدی
منگل 10 نومبر 2015 22:25
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء) حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ، معاملات طے نہ ہونے پر مالکان نے نومبر میں کرشنگ سیزن شروع نہ کرنے کی دھمکی دیدی ۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے چیئرمین جاوید کیانی کا کہنا ہے کہ شوگر انڈسٹری نامساعد حالات سے گزر رہی ہے ۔
(جاری ہے)
اسی لئے کسانوں کو بروقت ادائیگیاں نہ ہو پائیں اور سبسڈی کے باوجود ساڑھے 6لاکھ ٹن چینی بھی برآمد نہ کر سکے۔
جاوید کیانی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کرشنگ سیزن شروع ہونے سے پہلے 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جائے ،گنے کی قیمت کا تعین تمام صوبوں میں یکساں ہونا چاہئے اور پچھلے 3سال سے قابل ادائیگی ریبیٹ ملوں کو فوری ادا کی جائے ۔ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو پنجاب میں کرشنگ سیزن کے آغاز میں تاخیر ہوسکتی ہے اور ذمے دار حکومت ہو گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.