باپ نے ہاتھ بلند کر دیئے مگر امریکی پولیس نے چھ سالہ بچے کو گولی مارکر ہلاک کر دیا
تفتیش کررہے ہیں، کیوں باپ اور بیٹے کی اْس گاڑی کا پولیس کی جانب سے تعاقب کیا جارہا تھا،پولیس کرنل
منگل 10 نومبر 2015 22:28
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء) امریکی ریاست لوزیانا میں ایک وکیل کے مطابق پولیس کی یونیفارم میں لگے کیمرے سے حاصل کی گئی فوٹیج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چھ سالہ اوٹسٹک بچے کے والد نے اپنے ہاتھ ہوا میں بلند کیے ہوئے تھے جب پولیس نے فائر کیا جس سے اس بچے کی موت ہوئی۔وکیل مارک جینسن کا کہنا تھا کہ اْس کے موکل کرس فیو نے اپنے ہاتھ اْوپر اْٹھا رکھے تھے اور وہ پولیس کو دھمکی نہیں دے رہا تھے لیکن اسی دوران پولیس نے فائرنگ شروع کردی جس سے چھ سالہ بچے جیریمی مرڈس کی موت ہوئی۔
لوزیانا کے دو پولیس اہلکاروں پر دوسرے درجے کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔وکیل نے واقعے کی ویڈیو نہیں دیکھی لیکن یہ تمام باتیں پیر کے روز ایک عدالتی کارروائی کے دوران جج کے روبرو بتائی گئیں۔(جاری ہے)
ان دو افراد نے کار میں سوار ایک خاندان پر اْس وقت گولیاں چلانا شروع کردیں جب وہ لوزیانا کے شہر مارکس وِل کے ایک ٹریفک سگنل پر رکے ہوئے تھے۔
وکلا نے عدالت کو بتایا کہ یہ خاندان میسیسیپی سے حال ہی میں منتقل ہوا تھا۔جیریمی کے والد تاحال ہسپتال میں ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے بیٹے کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکے۔وکیل کا کہنا تھا کہ والد کرس کو اْن کے بیٹے کی ہلاکت سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔لوزیانا کی ریاستی پولیس کے کرنل مائیکل ایڈمنسن نے بتایا کہ وہ اب بھی ’اس بات کی تفتیش کررہے ہیں‘ کہ کیوں باپ اور بیٹے کی اْس گاڑی کا پولیس کی جانب سے تعاقب کیا جارہا تھا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں افسران بچے کے والد کرس کو وارنٹ دینا چاہتے تھے تاہم ایڈمنسن کے مطابق اس بات کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں کہ بچے کے والد کو وارنٹ جاری کیا گیا تھا اور موقع واردات سے کوئی پستول بھی نہیں ملی ہے۔ڈیرک سٹیفرڈ اور نورس گرین ہاؤس نامی دونوں افسران کو کیمرے کی فوٹیج سامنے آنے کے بعد جمعہ کے روز گرفتار کرلیا گیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.