غیر ملکی سرمایہ کاروں کی واپسی حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے‘صدر ساہیوال چیمبر آف کامرس
منگل 10 نومبر 2015 22:31
ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 نومبر۔2015ء ) ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر حاجی سہیل انجم انصاری نے کہاہے کہ پاکستانی معیشت انتہائی مشکلات کے باوجود درست سمت میں بڑھ رہی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی واپسی حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
(جاری ہے)
منگل کو اخبارنویسوں سے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت میں مثبت تبدیلی آرہی ہے اورملک میں امن و امان اور منصوبوں کی شفافیت ہی سرمایہ کاری کی ضامن ہے جبکہ توانائی ‘ انفراسٹرکچر اورانڈسٹری سمیت دوسرے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے غیر ملکی معاہدے ملکی ترقی کے لئے خوش آئند ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر قسم کا تحفظ دینا گورنمنٹ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں جس کی بدولت سرمایہ کار اب پاکستان میں سرمایہ کاری کو محفوظ سمجھتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ کہ اب پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں کو چاہئے کہ وہ پاکستان کی حکومت کے ساتھ ملکر ملکی ترقی کے منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کریں تاکہ ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.