تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بلدیہ جنوبی کراچی کے ملازمین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا
منگل 10 نومبر 2015 22:56
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بلدیہ جنوبی کراچی کے سینکڑوں ملازمین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا ۔ملازمین نے دفاتر میں مکمل طور پر تالا بند کرکے کام بند رکھا ۔کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی جانب سے نوٹس لینے پر ایٖڈمنسٹریٹر بلدیہ جنوبی میر فاروق لانگو اور مزدور رہنما سیدذوالفقارشاہ نے کمشنر کراچی سے ملاقات کرکے انہیں تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے پیداہ شدہ صورتحال سے آگاہ ۔
کمشنر کراچی نے مزدور رہنماسیدذوالفقارشاہ کو یقین دہانی کروائی کہ وزیر اعلیٰ سندھ اس سلسلے میں بات چیت کرکے یہ مسئلہ حل کروالیا جائیگا ۔اس سلسلے میں خیر سگالی کے طور پر تالا بند ی ختم کرکے کام شروع کیا جائے تاکہ یہ مسئلہ وزیر اعلیٰ سندھ کے روبر و پیش کیا جائے اس سلسلے میں انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ جنوبی کو ہدایات جاری کی وہ اس سلسلے میں انہیں وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کردہ سمری دی جائے تاکہ اس پر وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری حاصل کی جاسکی۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.