فوج کا اعلامیہ حکومت کے لئے ڈھکے چھپے الفاظ میں واضح پیغام ہے، خورشید شاہ
بدھ 11 نومبر 2015 14:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ فوج کا اعلامیہ حکومت کیلئے ڈھکے چھپے الفاظ میں واضح پیغام ہے ‘ امید ہے وزیراعظم اشارہ سمجھ کر کابینہ کو ٹھیک کرینگے جبکہ پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ دونوں شریف ایک پیج پر ہونگے تو غیر مشروط حمایت کرینگے ‘ کل کو کچھ ہوا تو سویلین شریف کے ساتھ ہونگے۔
بدھ کو یہاں قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز کی زیرصدارت شروع ہوا تو اپوزیشن نے کورم پوا نہ ہونے کی نشاندہی کی ‘ وزرا کی عدم حاضری پر محمود خان اچکزئی ایوان سے علامتی واک آوٴ ٹ کرگئے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے گزشتہ روز فوج کی جانب سے جاری اعلامیئے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج کا اعلامیہ حکومت اور وزیراعظم کے لئے واضح اشارہ ہے ‘ آرمی چیف نے ڈھکے چھپے الفاظ میں پیغام دیا ہے امید ہے کہ وزیراعظم نواز شریف یہ اشارہ سمجھ کر کابینہ کو ٹھیک کریں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.