نواز شہباز نہ آسمان کو ہاتھ لگاتے ہیں اور نہ زمین پر پاؤں رکھتے ہیں ؛شیخ رشید
بدھ 11 نومبر 2015 15:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 نومبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ میں جب مسلم لیگ میں تھا تو نواز شریف شہباز شریف میرے بھی قریبی دوست تھے ، نواز شہباز نہ آسمان کو ہاتھ لگاتے ہیں اور نہ زمین پر پاؤں رکھتے ہیں ، پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اہم شخصیات پر ہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں مگر ان کے راستے میں نواز شریف رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سپیکر قومی اسمبلی کو باقاعدہ مبارکباد دی ہے اور ان کو بتایا ہے کہ اس کرسی پر قائداعظم ، ذوالفقار علی بھٹو جیسے اہم لوگ بیٹھتے رہے ہیں جس طرح سینٹ نے پانی کارکردگی کو بہتر بنایا ہے اسی طرح قومی اسمبلی کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اپنی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ کورم یانٹ آؤٹ کرنا پڑا انہوں نے کہا کہ آج کے اخباروں کی ہیڈ لائنز میں یہ لکھا ہوا ہے کہ کل کے کورم میں صرف چار ممبر بیٹھے تھے انہوں نے کہاکہ آرڈیننس پاس کروانے کیلئے سب کو بلایا جارہا ہے محمد خان اچکزئی نے بھی کہا ہے کہ اگر کورم پورا نہ ہوا تو نشاندہی کرینگے فوج نے بھی اشارہ دیا ہے کہ اصلاحات کی ضرورت ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے پنجاب میں اہم شخصیات پر ہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں لیکن نواز شریف ان کے راستے میں رکاوٹ ہیں اس تناظر میں کور کمانڈر کا بیان انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.