جمہوریہ وسطی افریقہ میں امن مشن کا اہلکار ہلاک،بان کی مون کی مذمت ،ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ
سابق سیلیکا باغیوں اور مسیحی ملیشیا کے مابین تشدد کی کارروائیاں شروع ہونے پر فوجی وہاں جا رہے تھے کہ ان میں سے ایک لاپتا ہوا پھر اس کی لاش برآمد ہوئی،ترجمان
بدھ 11 نومبر 2015 18:13
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 نومبر۔2015ء ) جمہوریہ وسطی افریقہ میں اقوام متحدہ کے امن مشن کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے امن مشن کے ایک اہلکار کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کے ذمہ داروں کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بان کی مون کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ جنگ سے تباہ حال اس ملک میں سابق مسلم سیلیکا باغیوں نے اقوام متحدہ کے امن مشن کے فوجیوں کو باٹانگافو کی ایک چوکی پر زبردستی روکا۔
علاقے میں سابق سیلیکا باغیوں اور مسیحی ملیشیا کے مابین تشدد کی کارروائیاں شروع ہونے پر یہ فوجی وہاں جا رہے تھے لیکن ان میں سے ایک لاپتا ہوا اور پھر اس کی لاش برآمد ہوئی۔(جاری ہے)
بان کی مون نے اس واقعے کے ذمہ داروں کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔اقوام متحدہ کے ایلچی پارفیٹ اونانگا انیانگا نے زور دیا ہے کہ جمہوریہ وسطی افریقہ کے سیاسی مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔
تشدد کی حالیہ لہر ایسے وقت شروع ہوئی ہے جب عوام یہاں انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں۔ یہ انتخابات اکتوبر میں ہونا تھے لیکن اب یہ دسمبر میں منعقد ہوں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 27 دسمبر کو ہوں گے اور اگر ضرورت پڑی تو اس کا دوسرا مرحلہ 31 جنوری کو منعقد کیا جائے گا۔عالمی برادری جمہوریہ وسطی افریقہ کے عہدیداروں پر زور دیتی آئی ہے کہ وہ رواں سال ہی انتخابات کا انعقاد ممکن بنائے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.