پروفیسر انیس الزمان کو دہریوں کی حمایت کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی
موبائل فون پر ٹیکسٹ میسیج ملنے کے بعد پولیس میں شکایت درج کروا دی
بدھ 11 نومبر 2015 21:47
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) بنگلہ دیش کے معروف ماہرِ تعلیم پروفیسر انیس الزمان نے کہا ہے کہ انھیں دہریوں کی حمایت کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔بنگلہ دیش میں اب تک پانچ دہریوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے ٗ ایک شدت پسند گروہ کی جانب سے حال ہی میں ایک ناشر پر کیے جانے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی پروفیسر انیس الزمان نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ موبائل فون پر ٹیکسٹ میسیج ملنے کے بعد انھوں نے پولیس میں شکایت درج کروا دی ہے۔
پروفیسر انیس الزمان بھی ان کئی معروف شخصیات میں شامل ہیں جن کی جانب سے جاری ایک بیان میں حکومت پر زور ڈالا گیا کہ وہ حالیہ ہلاکتوں کے حوالے سے کوئی کارروائی کرے۔دوسری جانب حال ہی میں دو غیر ملکیوں کی ہلاکت کے بعد امریکہ کی جانب سے بھی اپنے شہریوں کیلئے بنگلہ دیش کے سفر کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں گذشتہ ماہ ایک جاپانی باشندے کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا ٗ ایک اطالوی امدادی کارکن کو بھی ستمبر میں بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.