کسی ٹھوس شواہد کے بغیر کسی بھی معزز جج پر جانبداری کا الزم لگانا کسی صورت مناسب نہیں ‘ لاہور ہائیکورٹ
سیشن جج سرگودھا جانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں‘ درخواست گزار /عدالت نے کیس دوسرے عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد کر دی
بدھ 11 نومبر 2015 21:53
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسی ٹھوس شواہد کے بغیر کسی بھی معزز جج پر جانبداری کا الزم لگانا کسی صورت مناسب نہیں ، عدالتی فیصلے عوامی دستاویز ات ہیں جنہیں دیکھا اور پڑھا جا سکتا ہے۔ گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسکے موکل کی محسن قریشی وغیرہ کے خلاف مقدمے بازی چل رہی ہے ،سیشن جج سرگودھاجانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ان کے موکل کو سیشن جج سرگودھا پر اعتماد نہیں ۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ان کے مقدمے کو دوسری عدالت میں سماعت کے لئے منتقل کیا جائے ۔فاضل چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ججز نے فیصلہ لکھواتے وقت دونوں فریقین کا موقف فیصلے کا حصہ بنانا ہوتا ہے جسے جج کی جانبداری قرار نہیں دیا جا سکتا نہ ہی جج سے متعلق جانبداری کے خیالات کو بنیاد بنا کرکسی بھی مقدمے کو دوسری عدالت میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔کسی ٹھوس شواہد کے بغیر کسی بھی جج پر جانبدار ی کا الزام لگانا کسی صورت مناسب نہیں ہے۔فاضل عدالت نے کیس دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.