الیکشن کمیشن نے کسان پیکیج کیلئے فنڈز جاری کرنے پر وفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود خان کو 17 نومبر کو طلب کرلیا
بدھ 11 نومبر 2015 22:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد کسان پیکیج کے لئے فنڈز جاری کرنے پر وفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود خان کو 17 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔ کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان کی سربراہی میں کسان پیکیج کے لئے فنڈز کے اجراء سے متعلقہ کیس کی سماعت کی۔
سیکرٹری وزارت قومی فوڈ سیکورٹی و تحقیق سیرت اصغر، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر اعلیٰ حکام کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے سماعت کے دوران کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے بعد فنڈز کا اجراء الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کمیشن کو بتایا کہ کسان پیکیج سالانہ بجٹ کا حصہ ہے اور اس وقت الیکشن شیڈول کا اعلان نہیں ہوا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے نئے ریکارڈ کی پیش گوئی
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.