وسیم اختر کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد کی مون گارڈن کے متاثرین سے ملاقات
ایم کیو ایم مون گارڈن کے متاثرین کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کریگی ،وسیم اختر
جمعرات 12 نومبر 2015 23:22
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 نومبر۔2015ء) ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے انچارج وسیم اختر،رکن سی ای سی ابوبکرصدیقی، حق پرست اراکین قومی اسمبلی اقبال محمد علی اور ڈاکٹر نگہت شکیل پر مشتمل وفد نے مون گارڈن کے جبری بے دخل کئے جانے والے متاثرین سے ملاقات کی اوران سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مون گارڈن کے رہائشیوں کوایم کیوایم کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایااور کہا کہ اگر ان کوقانونی مشاورت کی ضرورت ہوتو ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کی جانب سے انہیں مکمل قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح یک جنبش بہ قلم لوگوں کو بے دخل کیا جانا مسئلے کا حل نہیں ،اس کے لئے اگر کوئی ذمہ دارہے تو وہ بلڈر اورحکومتی اداروں کے لیز دینے والے افسران ہیں لہٰذاحکومت سندھ غریب رہائشیوں کے خلاف غیر آئینی ، غیر قانونی اور غیر انسانی طریقے استعمال کرنے کے بجائے ان لوگوں کو گرفتار کرے جو غریب عوام کی زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹ کرفرار ہو گئے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.