ملک میں این ایف سی ایوارڈ 16سال تک چلے‘ کچھ مہینے اوپر ہوئے تو آوازیں آنا شروع ہو گئی ہیں‘آئین میں کہاں لکھا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ5سال بعد ہوتا ہے، ایوارڈ کو طول دینے پر کام ہو رہا ہے اور یہ آئین کی خلاف ورزی ہرگز نہیں، این ایف سی میں 57.50 فیصد حصہ صوبوں کااور وفاق کا 42.5فیصد ہے‘ وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں اسی حصے سے کام ہوتے ہیں‘بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے 35 ارب سے بڑھا کر 95ارب کئے‘ غرباء کی رقم 12سے 18ہزار کر دی
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کاسینٹ میں این ایف سی عملدرآمد رپورٹ پر ایوان بالا میں بحث سمیٹ ہوئے خطاب
جمعہ 13 نومبر 2015 14:39
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اس سے قبل ملک میں این ایف سی ایوارڈ 16سال تک چلے، کچھ مہینے اوپر ہوئے تو آوازیں آنا شروع ہو گئی ہیں، مجھے کوئی دیکھائے آئین میں کہاں لکھا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ5سال بعد ہوتا ہے، ایوارڈ کو طول دینے پر کام ہو رہا ہے اور یہ آئین کی خلاف ورزی ہرگز نہیں، این ایف سی میں 57.50 فیصد حصہ صوبوں کااور وفاق کا 42.5فیصد ہے، وفاق ے زیر انتظام علاقوں میں اسی حصے سے کام ہوتے ہیں، ہم نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے 35 ارب سے بڑھا کر 95ارب کئے، غرباء کی رقم 12سے 18ہزار کر دی ۔
وہ جمعہ کو این ایف سی عملدرآمد رپورٹ پر ایوان بالا میں بحث سمیٹ رہے تھے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ میں اس لئے جمعرات کو حاضر نہیں ہو سکا کہ میں 12 بجے پاکستان پہنچ گیا تھا مگر تاجک صدر کی آمد اور وزارت خزانہ کے اہم معاملات ان کے ساتھ طے ہونے تھے، اس لئے میں معذرت چاہتا ہوں،اینایف سی ایوارڈ ایک انتہائی اہم معاملہ ہے اور اٹھارہویں ترمیم کی وجہ سے ہمیں آسانیاں ہوئیں، اس ملک میں ابھی تک چار این ایف سی ایوارڈ ہوئے اور اس ایوارڈ کو آبادی کے لحاظ سے دیاگیااور پنجاب نے اس میں نقصان بھی اٹھایا،تین فیصد مکس گروتھ تھی اور اب 16فیصد ٹیکس گروتھ ہے، پنجاب نے بہت بڑی قربانی دی، پنجاب 52،سندھ 24.55،بلوچستان 9.9، خیبرپختونخوا 14.62کا حصہ بنایا گیا اور گلگت بلتستان کے آزاد جموں و کشمیر اور فاٹا این ایف سی کا حصہ نہیں، یہ علاقے وفاق کے ماتحت ہیں اور وفاق ان علاقوں کو گرانٹ فراہم کرتا ہے، ہم نے پچھلی حکومت میں اپوزیشن میں ہوتے ہوئے ہم نے این ایف سی کی کوشش کی۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.