سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں سرپرائز دیں گے، سردار اسلم گبول
جمعہ 13 نومبر 2015 17:34
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ ن سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری سردار اسلم گبول اور پی ایس 112 کے صدر سرور خان کاکڑ نے شیریں جناح کالونی کے سیاسی و سماجی رہنما حاجی شیر افضل سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر حاجی شیر افضل نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حمایت اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
سردار اسلم گبول نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں سرپرائز دیں گے۔ پارٹی کارکنان وعہدیداران بھرپور سرگرم عمل ہیں اور عوام سے رابطے میں ہیں۔ حاجی شیر افضل نے کہا کہ مخلص امیدواروں کو کامیاب بنایا جائے گا۔ علاقے میں سماجی و سیاسی اور فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں کا ساتھ دیا جائیگا۔(جاری ہے)
متحرک قیادت میں پانی و سیوریج و دیگر مسائل سے نجات دلاسکتی ہے۔
سرور خان کاکڑ نے کہا کہ پارٹی قائد نوازشریف کا دورہ کراچی انتہائی اہمیت کا حامل تھا اور شہر قائد سے محبت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر سلیم ضیاء و دیگر رہنما عوامی مسائل کے حل کیلئے کام کررہے ہیں۔ دھاندلی کے الزامات لگانے والے ضمنی الیکشن میں بدترین شکست سے دوچار ہوگئے ہیں۔ علاوہ ازیں شیریں جناح کالونی یوسی 31 سے چیئرمین شپ کیلئے سید اختر شاہ آفریدی ، وائس چیئرمین کیلئے منظور حسین بلوچ کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا جبکہ جنرل کونسلر کیلئے رحیم گل ، عمر خان ،ممتاز بلوچ، سعید آفرید ی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ رضوان جدون نے بھرپور تعاون اور سپورٹ کی یقین دہانی کرائی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.