انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد کی شاہراہ پرعام ٹریفک کی آمدورفت سے ٹریفک نظام بری طرح درہم برہم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے صنعتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،صدر غضنفر بلور
جمعہ 13 نومبر 2015 18:40
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 نومبر۔2015ء)انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن حیات آباد کے صدر اور خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر غضنفر بلور نے انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد کی شاہراہ پرعام بسوں افغانستان جانیوالے ٹرکوں اورٹرالرز سمیت عام گاڑیوں اوردیگر ٹرانسپورٹ کے داخلے پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد کی شاہراہ پرعام ٹریفک کی آمدورفت سے ٹریفک نظام بری طرح درہم برہم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے صنعتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کارخانو ں مارکیٹ سے ملحقہ جی ٹی روڈ پر کنٹینرز کی سکینگ کے لئے حکومت نے سکینرز لگائے ہیں جس کی وجہ سے تمام ٹریفک انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد منتقل ہوچکی ہے اور اس صنعتی بستی میں ٹریفک کئی کئی گھنٹے جام رہتی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ افغانستان جانیوالے ٹرکوں اور ٹرالرز سمیت عام بسوں اور گاڑیوں کی وجہ سے انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد کے اندر کارخانوں تک آنیوالے مال کئی کئی گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں جس سے جہاں ایک طرف صنعتی پروڈکشن متاثر ہوتی ہے وہاں صنعتکاروں اور کاروباری افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہر وقت ہیوی ٹریفک کی آمدورفت سے انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد کی سڑک مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے جس سے صنعتکاروں کو آمدورفت میں دقت کا سامنا ہے ۔ غضنفر بلور نے کہا کہ حیات آباد فیز تھری میں فلائی اوور کی تعمیر میں سست روی سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد اور ملحقہ علاقے سے شہر آنے تک 2 سے 3گھنٹے لگتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پشاور افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کیلئے گولڈن گیٹ وی کی حیثیت رکھتا ہے اور یونیورسٹی روڈ کے ذریعے ہی بین الاقوامی ٹریولرز گزرتے ہیں تو اس بے ہنگم ٹریفک سے وہ کیا تاثر لیکر جاتے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب وی آئی پی مومنٹ ہوتی ہے یا غیر ملکی سفارتکار یونیورسٹی روڈ سے گزرتے ہیں تو انہیں پروٹوکول دیا جاتا ہے جس کے باعث کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہتی ہے ۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد میں غیر متعلقہ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے اور بے ہنگم ٹریفک پر قابو پانے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے سمیت حیات آباد فیز تھری فلائی اوور کو جلد مکمل کیا جائے ۔مزید اہم خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.