اقتصادی راہداری منصوبوں اورتاجکستان کے ساتھ مواصلاتی رابطے قائم ہونے سے خطے کی معیشت پردوررس اثرات مرتب ہوں گے ،نوازشریف
وزیراعظم نوازشریف اورتاجک صدر نے دونوں ملکوں کوملانے کیلئے سڑکوں کے 3منصوبوں کی اصولی منظوری دیدی
جمعہ 13 نومبر 2015 23:20
مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 نومبر۔2015ء) وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں اورتاجکستان کے ساتھ مواصلاتی رابطے قائم ہونے سے خطے کی معیشت پردوررس اثرات مرتب ہوں گے ۔جمعہ کے روزمری میں وزیراعظم محمدنوازشریف اورتاجکستان کے صدرامام علی رحمانوف کودی جانے والی بریفنگ میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان ،تاجکستان کوملانے کیلئے سڑکوں کے 3منصوبوں کی اصولی منظوری دیدی ۔
پاکستان اورتاجکستان کے درمیان رابطے کے فروغ کیلئے پرعزم دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان مری کے گورنرہاؤس میں تفصیلی ملاقات ہوئی ۔تاجکستان کے صدرکے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم محمدنوازشریف اورصدرامام علی رحمان کے درمیان یہ دوسری ملاقات تھی ،دونوں رہنمااکٹھے مری کے گورنرہاؤس پہنچے جہان این ایچ اے کے چیئرمین شاہداشرف تارڑنے تفصیلی بریفنگ دی ،ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کے فروغ کے حوالے سے مختلف آپشنزپرمشتمل بنیادی ڈھانچے کے متعددمنصوبے پیش کئے گئے ،وزیراعظم اورتاجک صدرامام علی رحمانوف نے دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کے حوالے سے شاہراہوں کے مختلف منصوبوں کی اصولی منظوری دی ،جن میں گوادرسے پشاور،کابل اورقندوزکے ذریعے دوشنبے تک شاہراہ ،خنجراب ،کلاسومرغیب شاہراہ ،چترال اشکام دوشنبے شاہراہ شامل ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.