شاہ رخ بڑے شاہ خرچ ہیں وہ میرے تصور سے بھی کئی زیادہ اچھے اور فراخدل اداکار ہیں،کریتی سینن
شاہ رخ جیسے بڑے اداکار کیساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ،بالی ووڈ کیساتھ تامل فلم انڈسٹری میں بھی کام کررہی ہوں، انٹرویو
ہفتہ 14 نومبر 2015 11:10
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان بڑے شاہ خرچ ہیں وہ میرے تصور سے بھی کئی زیادہ اچھے اور فراخدل اداکار ہیں۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں کریتی سینن نے کہا کہ میرے خیال میں اداکار فلم پر زیادہ سے زیادہ خرچ کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ شائقین اپنے پیسے خرچ کر کے فلم دیکھنے آتے ہیں لہٰذا انہیں معیاری فلم دکھانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہوتا ہے۔
کریتی سینن روہت شیٹھی کی فلم ’دل والے‘ میں اہم کردار ادا کررہی ہیں، انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان جیسے بڑے اداکار کیساتھ کام کر کے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے، انہوں نے کہا کہ سپر سٹار کوئی بھی منظر عکس بند کرنے سے قبل کئی بار اس کی ریہرسل کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ تامل فلم انڈسٹری میں بھی کام کررہی ہوں مجھے اچھی آفرز ہو رہی ہیں میں نے دونوں انڈسٹریوں میں توازن رکھا ہوا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.