آسٹریلوی مسلم دوشیزہ کاناپسندیدہ پیغامات کے جواب میں ایک ڈالر عطیہ
سوشل میڈیا پر آسٹریلیا کی اس بہادر خاتون کی ہمت کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے
ہفتہ 14 نومبر 2015 11:15
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء) آسٹریلیا کی مسلمان اسکالر سوزان کرلانڈٹیوٹر اورفیس بک پر ملنے والے ہر ایک ناپسندیدہ پیغام کے جواب میں ایک آسٹریلوی پاؤنڈ کسی خیراتی ادارے کو عطیہ کرتی ہیں۔ کارلانڈ کا کہنا ہے کہ وہ مخالفت اور دشمنی کا مظاہرہ کرنے والوں کو جواب نہیں دیتیں بلکہ ہر ناپسندیدہ پیغام یا ٹویٹ کے بدلے میں ایک ڈالر فلاحی ادارے کو عطیہ کر دیتی ہیں۔
سوزان کارلانڈ نے بتایا کہ مجھے نامعلوم لوگوں کی جانب سے آزادی اظہار رائے کی حمایت کے پیغامات اور ٹویٹس بھی موصول ہوتی ہیں مگر بہت زیادہ پیغامات ایسے لوگوں کی طرف سے سامنے آتے ہیں جو آسٹریلیا میں مسلمانوں کے وجود کو برداشت نہیں کرتے۔ وہ مجھ پر تشدد، قتل جنگ اور صنفی امتیاز کی وکالت کا الزام عائد کرتے ہیں۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ سوزان کارلان خود ایک تعلیمی یافتہ خاتون ہیں اور اس کے شوہر ولید علی آسٹریلیا کے ایک ٹی وی شو کے میزبان ہیں۔
سوزان کارلانڈ کا کہنا ہے کہ ناپسندیدہ پیغامات میں ہم سے آسٹریلیا چھوڑنے اور ہمارے مرنے کی خواہش کا اظہار کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اسلامی حجاب کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے دقیانوسی کی علامت قرار دیا جاتا ہے۔ حجاب اوڑھنے پر مجھ پرجہادی خاتون کی پھبتی کسی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ ہم (مسلمانوں) نے آسٹریلیا کو یرغمال بنا رکھا ہے۔کارلانڈ کو یونیسیف کے لیے عطیہ کرنے کا خیال اس وقت آیا جب اس نے سوشل میڈیا پر ناپسندیدہ پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے یا ان سے صرف نظر کرنے کا حل سوچا۔ اس نے پلان بنایا کہ وہ ہر ناپسندیدہ پیغام یا ٹویٹ کے رد عمل میں ایک ڈالر عطیہ کریں گی۔سوشل میڈیا پر آسٹریلیا کی اس بہادر خاتون کی ہمت کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔ ناپسندیدہ پیغامات کے رد عمل میں اختیار کردہ طریقے کو مثبت اور نفرت کے خاتمے کے لیے موثر ذریعہ قرار دیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.