واشنگٹن : معروف منی چینجر الطاف خانانی کو امریکہ میں گرفتار کر لیا
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 14 نومبر 2015 12:42
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 نومبر 2015 ء) :دنیا بھر میں سالانہ اربوں ڈالر کی منی لانڈرنگ کے الزام میں معروف پاکستانی منی چینجر الطاف خانانی کو امریکہ میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔ان پر داؤد ابراہیم، لشکر طیبہ، القاعدہ، طالبان اور حزب اللہ کے فنڈز منتقل کرنے کا الزام عائد ہے . امریکی محکمہ خزانہ کے شعبےفارن ایسیٹ کنٹرول نے الطاف خانانی ایم ایل او کو انتظامی آرڈر نمبر13581 کے تحت منی لانڈرنگ میں ملوث قرار دے دیا ،جس کی رُو سے مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والی تنظیموں اور ان کے معاونین کی ٹرانزیکشنز کو ہدف بنایا جاتا ہے۔
خانانی ایم ایل او پر الزام ہے کہ یہ کمپنی دنیا بھر میں جرائم پیشہ گروپس ، منشیات فروشوں اور دہشت گرد گرووں کیلئے سالانہ اربوں ڈالر کی منی لانڈرنگ کرتی تھی۔(جاری ہے)
خانانی ایم ایل او پاکستان ،، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ ، کینیڈا، آسٹریلیا اور دیگر ملکوں کے درمیان منی لانڈرنگ کرتی رہی ،کمپنی کے کلائنٹس بھی کئی قسم کے تھے ،جن میں چین، کولمبیا اور میکسیکو میں منظم جرائم کرنے والے گروہ اور حزب اللہ سے وابستہ افراد بھی شامل تھے تو دوسری جانب کمپنی نے دہشتگرد قرار دی گئی تنظیمو ں کے لیے بھی منی لانڈرنگ کی ۔
الطا ف خانانی اور الزرعوانی ایکسچینج نے طالبان کے فنڈز بھی ادھر سے ادھر پہنچائے،خانانی کاداؤد ابراہیم،لشکر طیبہ ،جیش محمد اور القاعدہ اور سے بھی تعلق ہے۔خانانی ایم ایل او پاکستانی شہری الطاف خانانی کےلیے کام کرنے والے افراد اور اداروں پر مشتمل ہے،انہیں انسداد منشیات کے امریکی ادارے نے رواں برس ستمبر سے حراست میں لے رکھا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ کے حالیہ اقدامات کے تحت خانانی ایم ایل او یا دبئی کی کمپنی الزرعونی ایکسچینج کے امریکہ بھر میں اثاثے منجمد کر دیئے گئے ہیں ۔ امریکی حکومت نے اس کارروائی میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا.مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.