حکومت نے انتظامی امور کو ویڈیو کا نفرنس سسٹم پر منتقل کرنے کے لئے انتظامات کرنا شروع کرد ئیے

ہفتہ 14 نومبر 2015 23:06

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 نومبر۔2015ء )حکومت گلگت بلتستان نے انتظامی ،محکمہ امور معاملات کو ویڈیو کا نفرنس سسٹم پر منتقل کرنے کے لئے انتظامات شروع کرد ئیے ہیں ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انتظامی و مختلف منصوبوں کے حوالے سے ہونے والے اہم اجلاسوں کو بروقت اور ریجن کی بنیاد سر انجام دینے کیلئے ڈویژنل سطح پر ویڈیو کانفرس سسٹم متعارف کرانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سکردو میں کمشنر آفس میں سیٹ اپ بنایا جا رہا ہے جس پر لگ بھگ سوا ملین روپے کا خرچ آئے گا ۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ محکمانہ سربراہان اور انتظامی مجاز آفیسرانمیٹنگزکیلئے صوبائی ہیڈ کوار ٹر جاتے ہیں تو نہ صرف وقت لگ جاتا ہے بلکہ ان کی غیر موجود گی سے ادارے متاثر ہوتے ہیں اس لئے اس جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اس طرح وقت بھی بچے گا اور اجلاسوں پر آنے والے اخراجات میں بھی بہت کمی آئے گی ۔