چلاس، چلاسنٹر کالج تانگیر میں لیکچرار کی کمی،طلبہ کا مستقبل داو پر لگ گیا

ہفتہ 14 نومبر 2015 23:06

چلاس ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 نومبر۔2015ء ) چلاسنٹر کالج تانگیر میں لیکچرار کی کمی،طلبہ کا مستقبل داو پر لگ گیا۔گزشتہ کئی ماہ سے تانگیر کالج میں لیکچرارکی کمی سے تانگیر کے طلبہ شدید متاثر ہیں اور تعلیم کو خیرباد کہنے پر مجبور ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار تانگیر آوئیرنیس سوسائٹی کے چیرمین عبید یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ تانگیر کالج میں ایک طرف سٹاف کی کمی ہے تو دوسری طرف لیبارٹری اور لائبرری نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ پریشان ہیں ۔انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیکر تانگیر میں تعلیمی مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں ۔