بالاکوٹ میں جیپ کھائی میں گر نے سے 2 افراد جاں بحق ،بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد زخمی

ہفتہ 14 نومبر 2015 23:09

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 نومبر۔2015ء) بالاکوٹ کے علاقے ہنگڑائی کے مقام پر جیپ کھائی میں گر گئی جس سے 2 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ہنگڑائی کے مقام پر جیپ کھائی میں گر گئی جس سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے اور 11 ا فراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 2 بچے اور4 خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں اور لاشوں کو پولیس نے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔مرنے والوں میں قاسم ولد حلیم اور یعقوب ولد حمیداﷲ ہیں۔

متعلقہ عنوان :