برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے برطانیہ میں بھی پیرس طرز کے حملوں کا خدشہ ظاہرکردیا

اتوار 15 نومبر 2015 16:46

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے برطانیہ میں بھی پیرس طرز کے حملوں ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 نومبر۔2015ء ) برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نیبرطانیہ میں بھی پیرس طرز کے حملوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کی توسیع سے خطرہ مزید بڑھ گیا ہے،برطانیہ میں بھی پیرس کی طرح حملے ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاؤننگ اسٹریٹ سے جاری ایک بیان میں ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کی توسیع سے خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔ برطانیہ میں بھی ہمیں پیرس کی طرح کے حملوں کا خطرہ ہے۔انکا کہنا تھاکہ ملک بھر میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :