الیکشن کمیشن نے پنجاب کے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج مرتب کرلیے

اتوار 15 نومبر 2015 17:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب کے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج مرتب کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ پیر کے روز 12 اضلاع کے کامیاب امیدواروں کے نتائج الیکشن کمیشن کو بھیجے جائیں گے جس کے بعد الیکشن کمیشن کامیاب امیدواروں کا اعلان آئندہ چند روز میں کرے گا۔ پہلے مرحلہ کے نتائج مرتب کرنے میں الیکشن کمیشن نے 15 دن لگائے، ذرائع کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث نتائج مرتب کرنے میں تاخیر ہوئی۔واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 12 اور سندھ کے 8 اضلاع میں 31 اکتوبر کو پولنگ ہوئی تھی۔