لاہور : واہگہ بارڈر پر بھارتی شہری کی جیپ سرحدی گیٹ سے ٹکرا گئی
سمیرا فقیرحسین پیر 16 نومبر 2015 11:11
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 نومبر 2015 ء) : بھارتی شہری کی جیپ واہگہ بارڈر پر سرحدی گیٹ سے ٹکرا گئی . جس نے بھارتی حکام کی جانب سے تعین کی گئی سکیورٹی پر ایک سوالیہ نشان لگا دیا ہے . تفصیلات کے مطابق رات گئے ساڑھے تین بجے 2 بھارتی شہری شراب کے نشے میں دھت واہگہ بارڈر پر تیزرفتاری کے ساتھ جیپ چلاتے ہوئے آئے اور سکیورٹی کے تین حصار تورٹے ہوئے سیدھا بھارت کی جانب کے سرحدی گیٹ سے جیپ ٹکرادی جس کے نتیجے میں بھارت کی طرف کا گیٹ مکمل طور پر ٹوٹ گیا جبکہ پاکستانی گیٹ کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔
گیٹ سے ٹکرانے کے بعد جیپ زیرو لائن کراس کرکے پاکستان کی حدود میں داخل ہوگئی جس پر29 سالہ ڈرائیور اور اس کے 20 سالہ ساتھی کو بھارتی حکام نے گرفتار کرلیا . بھارتی شہریوں کی گاڑی کو بھی پاکستان رینجرز کے جوانوں نے قبضے میں لے لیا۔(جاری ہے)
بھارت کی طرف سے سیکیورٹی پر صرف ایک اہلکار تعینات تھا جبکہ پاکستان کی طرف معمول کی سکیورٹی موجودتھی۔ رینجرز حکام نے جیپ کی ٹکر سے گیٹ ٹوٹنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
بعد ازاں بھارتی حکام سے مذاکرات کے بعد گاڑی انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کے حوالے کردی گئی۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کا تعلق بھارت کے علاقہ امرتسر سے ہے جو کہ نشے میں دھت ہو کر جیپ چلا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث جیپ سرحدی گیٹ سے ٹکرا گئی. دوسری جانب ذرائع کے مطابق بھارتی حکام اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں دیکھ رہے اور نہ ہی تاحال ان کی جانب سے کوئی بیان سامنے آیا ہے.مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.