نوجوان قوم کا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل ہیں ، ان کی بہتر تعلیم وتربیت وکردار سازی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، اس ضمن میں حکومت کی جانب سے طلباء کو تعلیم کے بہتر مواقعوں کی فراہمی اورمعیاری تعلیم کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، نئی نسل کی تعلیم وتربیت ، جدید دور کے تقاضوں اورقومی وملی اقدارکے مطابق کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے طلباء اورنوجوان اپنی ثقافتی روایات کا بہترتحفظ کرسکیں اور پوری دنیامیں اپنے ملک کا نام روشن کر، قانون اورانصاف کی روایات پرمبنی بہترمعاشرے کے قیام کیلئے ہرشخص کو اپناکردار ادا کرناہوگا

گورنرخیبرپختونخواسردارمہتاب احمد کا کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب

پیر 16 نومبر 2015 22:08

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 نومبر۔2015ء ) گورنرخیبرپختونخواسردارمہتاب احمدخان نے کہاہے کہ نوجوان قوم کا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل ہیں اور ان کی بہتر تعلیم وتربیت وکردار سازی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں حکومت کی جانب سے طلباء کو تعلیم کے بہتر مواقعوں کی فراہمی اورمعیاری تعلیم کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے اس امر پر زوردیا کہ نئی نسل کی تعلیم وتربیت ، جدید دور کے تقاضوں اورقومی وملی اقدارکے مطابق کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے طلباء اورنوجوان اپنی ثقافتی روایات کا بہترتحفظ کرسکیں اور پوری دنیامیں اپنے ملک کا نام روشن کرسکیں۔ گورنرنے کہاکہ سائنس و ٹیکنالوجی اور مقابلے کے اس دورمیں جدید چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہمارے نوجوان آئی ٹی اور جدید سائنس کے علوم و فنون میں مہارت رکھتے ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قانون اورانصاف کی روایات پرمبنی بہترمعاشرے کے قیام کیلئے ہرشخص کو اپناکردار ادا کرناہوگا۔ وہ پیر کے روز کوہاٹ میں کیڈٹ کالج کوہاٹ کے پچاسویں یوم والدین کی تقریب میں بحیثیت مہما ن خصوصی خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ کیڈٹ کالج کوہاٹ نہ صرف مسلح افواج کو بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں باصلاحیت قیادت فراہم کررہاہے جوباعث فخرہے۔

کیڈٹ محمدادریس نے بہترین طالب علم اورکیڈٹ عثمان ضیاء نے بہترین کیڈٹ ہونے کے اعزازات حاصل کئے جبکہ گورنرز چیمپیئن ٹرافی خوشحال ہاؤس کو دی گئی۔ کیڈٹ کالج کوہاٹ کے سابق طلباء جو امریکہ میں مقیم ہیں ان کی جانب سے نیاگرہ ایکسلینس ایوارڈ کیڈٹ سیدمطہرشاہ اور کیڈٹ عماراحمد کو دیے گئے ۔ گورنرنے اس موقع پر کیڈٹ کالج کی جانب سے آرٹس اور سائنسی شعبہ جات میں ایجادات پرمبنی نمائش کا بھی معائنہ کیا اور طلباء کی کارکردگی اورمہارت کو سراہا۔

تقریب میں اعلی سول وفوجی حکام سمیت کیڈٹس اور ان کے والدین اورکالج اساتذہ نے شرکت کی۔ گورنرنے اس موقع پر کیڈٹس کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ کیڈٹ کالج کوہاٹ پچاس سالوں میں اعلی تعلیمی ماحول اور قابل رشک کارکردگی کی بناء پر معیاری تعلیم کا مرکز ومحوربن چکاہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کیڈٹس کی توقعات کو حقیقی معنوں میں عملی جامہ پہنانے کیلئے ادارے کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ کیڈٹ کالج کوہاٹ نہ صرف مسلح افواج کو بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں باصلاحیت قیادت فراہم کررہاہے جوباعث فخرہے۔ گورنرنے کہاکہ یہ کیڈٹس ہماراقیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل ہے اور ان کی بہتر سے بہتر تعلیم وتربیت وکردار سازی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ کیڈٹ کالج کوہاٹ نہ صرف نصابی تعلیم وتدریس مہیاکرتاہے بلکہ نوجوان کیڈٹس کی اخلاقی تربیت اور کردار سازی کیلئے بھی ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔

انہوں نے کالج کے طلباء کی نصابی اور غیرنصابی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابیوں پر انہیں مبارکباد دی اور انہیں سراہا۔ گورنرنے کہاکہ ترقی پسند قوم کی حیثیت سے ضروری ہے کہ ہم نئی نسل کی تعلیم وتربیت جدید دور کے تقاضوں اور قومی وملی اقدار کے مطابق کریں تاکہ وہ اپنی ثقافتی روایات کا بہترتحفظ کرسکیں اور پوری دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کرسکیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ دور سائنس وٹیکنالوجی کا دورہے اورمقابلے کے اس دورمیں جدید چیلنجوں کامقابلہ کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہمارے نوجوان آئی ٹی اور جدید سائنس کے علوم وفنون میں مہارت رکھتے ہوں۔ کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ یقینا ان نوجوانوں کی کامیابیاں والدین اور اساتذہ کی بھرپور مدد کاصلہ ہے اور اس کا سہرا ادارے کو جاتاہے۔

گورنرنے اس یقین کا اظہارکیا کہ فارغ التحصیل ہونیوالے کیڈٹ کامیابیوں کا سلسلہ اور معیار جاری رکھیں گے اور اپنی ہی قائم کردہ شاندار روایات کو مزید اجاگرکرنے کیلئے کوئی کسراٹھانہیں رکھیں گے۔ گورنرنے کیڈٹ کالج کے کیڈٹس کی جانب سے پیش کئے گئے گھڑ سواری، مارچ پاسٹ اور جمناسٹک شو کے معیار کو سراہا اور کہاکہ یہ اس بات کا منہ بولتاثبوت ہے کہ ادارے میں نصابی و ہم نصابی کارکردگی معیاری ہے۔

گورنرنے اپنی جانب سے ادارے کیلئے 15 لاکھ روپے اور کیڈٹ کالج کوہاٹ فاؤنڈیشن کیلئے 10 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ قبل ازیں کالج کے پرنسپل بریگیڈئر انعام الحق نے گورنراور دیگر مہمانوں کاخیرمقدم کرتے ہوئے کالج کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور سالانہ رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے بتایاکہ کیڈٹ کالج کوہاٹ نے اس سال بھی تعلیمی بورڈز کوہاٹ کے نتائج میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :