فرانسیسی حکومت کا پیرس حملوں کے دوران غیر مسلموں کی جان بچانے والے مسلمان کو شہریت دینے کا اعلان
پیر 16 نومبر 2015 23:12
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 نومبر۔2015ء ) فرانسیسی حکومت نے پیرس میں مقیم مسلمان شہری کو حملوں کے دوران دو فرانسیسی خواتین کی جان بچانے پر فرانس کی شہریت دینے کا اعلان کر دیا۔عالمی میڈیا کے مطابق مسلمان شہری سیفر کیسا نوسترا رکا تعلق الجیریا سے ہے ،انہوں نے فرانسیسی حکومت سے شہریت کے لیے رجوع کیا ہوا تھا لیکن تاحال انہیں شہریت نہیں دی گئی تھی لیکن دو روز قبل ہونے والے پیرس حملوں میں مسلمان شہری نے جب خواتین کو زخمی دیکھا اور اس نے استعداد کے مطابق کوشش کرتے ہوئے دو خواتین کی جان بچانے میں کامیا ب رہا جس پر فرانسیسی حکومت نے اس کی درخواست قبول کرتے ہوئے شہریت دینے کا اعلان کر دیاہے۔
واضح رہے کہ فرانس میں جمعے کی شب جب فائرنگ شروع ہوئی تو مسلم شہری سیفر کیسا نوسترا ریسٹورنٹ میں کاو¿نٹر کے پیچھے اپنے کام میں مشغول تھا اسکا کہنا ہے کہ ہم نے بڑے دھماکوں کی آواز سنی سب نے زور زور سے چیخنا شروع کردیا۔(جاری ہے)
شیشے ٹوٹ کر ہمارے اوپر آ گرے۔ یہ بہت دہشت ناک تھا،ہم نے دیکھا کہ باہر ٹیرس پر دو خواتین کو گولی لگی ہے ایک کو کلائی پر دوسرے کو کندھے پر۔
ان کے زخموں سے بہت خون بہہ رہا تھا۔خطرے کے باوجود سیفر کو یہ محسوس ہوا کہ اسے ان کی مدد کرنی چاہیے۔ اس نے فائرنگ میں کمی کا انتظار کیا اور پھر وہ دوڑ کر ان زخمی خواتین کے پاس پہنچا۔اس نے بتایا کہ میں نے انھیں اٹھایا اور انھیں لے کر تہہ خانے کی جانب بھاگا۔ میں ان کے ساتھ رہا اور خون کو روکنے کی کوشش کرتا رہا۔تہہ خانے سے ہم لوگ گولیوں کی آوازیں سنتے رہے۔ جب ہم باہر نکلے تو ہم نے سڑکوں پر لاشیں دیکھیں۔ بہت سے لوگ زخمی تھے۔کاسا نوسترا 11 ویں مشرقی ضلعے میں ہے جہاں مسلمانوں کی مخلوط آبادی رہتی ہے۔سیفر مسلمانوں کے اسی علاقے میں رہتا ہے ان کا تعلق الجیریا سے ہے لیکن انھیں یہ نہیں معلوم کہ ان حملوں کا مقصد کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.