پیرس حملوں کے بعد مسلمانو ں کے لیے نفرت آمیز رویے میں اضافہ، ٹورونٹو میں بچوں کو اسکول سے لینے گئی مسلم خاتون پر حملہ، وطن واپس جانے کی دھمکیاں
سمیرا فقیرحسین بدھ 18 نومبر 2015 12:07
کینیڈا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 نومبر 2015 ء) :پیرس حملو ں کے بعد عالمی برادری میں ایک مرتبہ پھر سے مسلمانوں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جانے کگا ہے ۔ پیرس حملوں کے بعد مسلمانوں کے لیے آئے روز بڑھتے نفرت آمیز رویے کے بعدبیرون ملک مقیم مسلمانوں کا جینا دو بھر ہو گیا ہے ۔ ٹورونٹو میں بھی ایک خاتون کو اس وقت مسلمان ہونے کی سزا دی گئی جب بچوں کے اسکول کے باہر اس پر حملہ کرتے ہوئے وطن واپس جانے کی دھمکیاں دی گئیں۔
ٹورونٹو پولیس کا کہنا ہے کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق لباس پہنے ایک خاتون شمالی یورک میں واقعہ ایک اسکول میں اپنے بچوں کو لینے پہنچی جب دو افراد نے خاتون کے پس پہنچ کر اسے جسمانی طور پر نقصان پہنچایا اور غیر اسلامی اور نسلی امتیاز پر مبنی سلوک کیا۔(جاری ہے)
گلوبل نیوز کو دئے گئے پولیس کے بیان کے مطابق مشتبہ افراد نے مسلم خاتون کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اپنے وطن واپس لوٹ جانے کی دھمکی بھی دی، دونوں افراد نے مل کر خاتون کا گھیراؤ کیا اور اس کے سر پر اوڑھا گیا حجاب بھی کھینچتے ہوئے اسے مُکے رسید کیے اور موبائل فون لے کر فرار ہو گئے۔
واقعہ کے فوری بعد خاتون پاس ہی موجود ایک اسکول میں گئی جہاں کسی نے فون کر کے پولیس کو واقعہ سے متعلق آگاہ کیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ خاتون کو لاتیں اور گھونسے مارے گئے جس کے نتیجے میں خاتون زخمی ہو گئی ، جسے بعد ازاں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ خاتون کے بھائی کا کہنا تھا کہ اکثر دوسرے بچوں کو اسکول سے لینے جاتے ہوئے وہ اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کو بھی ہمراہ لے کر جاتی ہیں لیکن واقعہ کے روز انہوں نے اُسے میرے پاس ہی چھوڑ دیا ۔ اویس کا کہنا ہے کہ جب میں نے اور میرے بھانجوں نے انہیں دیکھا تو ان کی حالت دیکھ کر ہم خود پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔ اس نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ ہم بھی انسان ہیں لیکن ہمیں انسان کیونکر نہیں سمجھا جاتا۔ کوئی انسان ہو کر کسی دسرے انسان کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیسے کر سکتا ہے؟؟ پولیس نے دونوں مشتبہ افراد کی تلاش کا آغاز کر دیا ہےمزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.