سلمان خان کے”ہٹ اینڈ رن“کیس کااہم گواہ غائب
جمعرات 19 نومبر 2015 18:26
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 نومبر۔2015ء)بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے خلاف 2002ء دائر کیے جانے والے مشہور’ہٹ اینڈ رن‘ کیس کا اہم گواہ کمال خان عدالت کی طرف سے طلبی کے باوجود غائب ہو چکا ہے۔ چند روز قبل وکیل استغاثہ سندیپ شندے کی طرف سے ممبئی ہائی کورٹ میں کمال خان کی عدالت میں طلبی کی غرض سے درخواست دائر کی گئی تھی۔
وکیل استغاثہ کی طرف سے فاضل عدالت کو بتایا گیا کہ حادثے کے وقت کمال خان ن سلمان خان کی گاڑی میں موجود تھے۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق کمال خان برطانوی شہریت رکھتے ہیں ، علاوہ ازیں وہ صرف کیس کے ٹرائل کے دوران مجسٹریٹ کے سامنے حاضر ہوئے تھے۔ بعد از حاضری انھوں نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے ملک سے باہر جانے کی اجازت حاصل کر لی تھی اور تاحال غائب ہیں۔واضح رہے ”ہٹ اینڈ رن “کیس میں سپر سٹار کو رواں سال مئی کے مہینے میں مجرم قرار دیتے ہوئے سیشن کورٹ کی طرف سے سزا سنائی گئی تھی۔ تاہم اداکار کے وکیل کی طرف سے ممبئی ہائی کورٹ میں سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی جانے والی اپیل پینڈنگ ہے
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اردو ادب کے معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی گئی
-
شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا حصہ مجھے تسلیم ہی نہیں کرتا، اداکار آغا علی
-
میری تاریخ پیدائش 1976 نہیں 1985 کی ہے ، 14مئی 1985ء کو پیدا ہوئی‘ میرا
-
شادی کے بعد بچوں اور گھریلو امور پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہوتا ہے ‘ صاحبہ
-
صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے ،اسے برقرار رکھنا اور بھی مشکل ہے ‘ نیلم منیر
-
اچھی فلم بنانے کے لئے اچھے موضوعات کا انتخاب نا گزیر ہے ‘ صائمہ
-
زندگی کی حقیقت کو سمجھنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے ،اپنے کیرئیر سے مطمئن ہوں‘ ثناء
-
خواتین کو ہراساں کرنا مجرمانہ عمل قرار دیا جائے،حمزہ علی عباسی کامطالبہ
-
اداکارہ انجمن شہزادی کو 13ویں برسی15مئی کو منائی جائے گی
-
بس بس!قیامت ساتھ والے موڑ پر ہے، آغا علی بھی چاہت فتح سے تنگ
-
مستقبل میں پہلے سے بھی اچھا کام کر کے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہنا چاہتی ہوں ‘ بشریٰ انصاری
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.