ششانک منوہرپاک بھارت سیریز کی میزبانی کیلئے پرامید
آئی سی سی جنرل کونسل میٹنگ میں پاکستانی ہم منصب شہریارخان کوقائل کرنے کی کوشش کریں گے، ای سی بی کے سابق سربراہ جائلز کلارک دونوں بورڈز کی معاونت کریں گے
جمعرات 19 نومبر 2015 20:57
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 نومبر۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر نے پاک،بھارت سیریز کی میزبانی کیلئے امید کا دامن نہیں چھوڑا۔ آئی سی سی جنرل کونسل میٹنگ میں پاکستانی ہم منصب شہریارخان کوقائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ای سی بی کے سابق سربراہ جائلز کلارک دونوں بورڈز کی معاونت کریں گیبھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ششانک منوہر نو نومبرکو آئی سی سی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے دبئی جارہے ہیں۔
ورلڈ گورننگ باڈی کے جنرل کونسل اجلاس میں ششانک منوہر برطرف چیئرمین سری نواسن سے عہدے کا چارج لیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اے جی ایم کے دوران بی سی سی آئی کے سربراہ پاکستانی ہم منصب شہریارخان سے ملاقات کریں گے اور انہیں مختصر پاک،بھارت سیریزبھارت کرانیکے لئے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔(جاری ہے)
ای سی بی کے سابق سربراہ جائلز کلارک جو پاکستان کے بارے میں آئی سی سی ٹاسک فورس کے بھی چیئرمین ہیں۔
دونوں بورڈز کی معاونت کریں گے اور شہریار خان کو اپنی ٹیم بھارت بھیجنے پر آمادہ کریں گے۔چیئرمین پی سی بی دوٹوک الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ پاکستانی ٹیم دو بار بھارت کا دورہ کرچکی ہے۔میزبانی کیلئے اب ہماری باری ہے۔بھارت کو یو اے ای کے نیوٹرل وینیو پر سیریز کھیلنا ہوگی۔ وزیراعظم نواز شریف نے بھی بھارت ٹیم بھیجنے کو حکومت کی اجازت سے مشروط کردیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.