بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی نے ٹھٹھہ میں مخالفین کو بدترین شکست دے دی

ٹھٹھہ میونسپل کمیٹی کے 9وارڈ میں سے 5وارڈ میں پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی، 4وارڈ میں (ن) لیگ کامیاب

جمعرات 19 نومبر 2015 23:10

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 نومبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے ٹھٹھہ ضلع میں مخالفین کو بدترین شکست دے دی،ٹھٹھہ میونسپل کمیٹی کے 9وارڈ میں سے 5وارڈ میں پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی، 4وارڈ میں (ن) لیگ میں شامل شیرازی جام اتحاد کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی، ٹھٹھہ کے ہیڈ کوارٹر مکلی ٹاؤن کمیٹی کی 7حلقوں میں 6پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے جیتیں اور ایک امیدوار (ن) لیگ سے کامیابی حاصل کی ہے، ٹھٹھہ میونسپل کمیٹی کے وارڈ ایک میں (ن) لیگ کے امیدوار ذوالفقار بھرانی، وارڈ نمبر 2 (ن) لیگ کے امیدوار شکیل بروہی، وار نمبر 3 پیپلز پارٹی کے امیدوار سید اظہر شاہ، وارڈ نمبر 5پیپلز پارٹی کے امیدوار نور محمد مزمنکشن وارڈ نمبر 6میں (ن)لیگ کے امیدوار ادا محمد میمن، وارڈ نمبر 7(ن) لیگ کے امیدوار سید غلام حسین شاہ وارڈ نمبر 8میں پیپلز پارٹی کے امیدوار مجتبیٰ خشک ، وارڈ نمبر 9 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار شاہجہان عازمانی نے کامیابی حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

ٹاؤن کمیٹی مکلی میں (ن)لیگ کے امیدوار علی خان پالاری نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ باقی 6حلقوں میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے مخالفین (ن) لیگ کے امیدواروں کو بدترین شکست دے دی ہے۔ ٹاؤن کمیٹی مکمل کے وارڈ نمبر 1میں پیپلز پارٹی کے امیدوار غلام رسول خشک ، وارڈ نمبر 3 پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی مگیلدو جوکھیو وارڈ نمبر 3میں پیپلز پارٹی کے امیدوار مہر اﷲ بروہی وارڈ نمبر 4میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سید محبوب عالم شاہ، وارڈ نمبر 5میں پیپلز پارٹی کے امیدوار زین العابدین جیلانی، وارڈ نمبر 6میں پیپلز پارٹی کے امیدوار طفیل احمد سموں نے کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے گھارو ٹاؤن کمیٹی کے 8وارڈز میں سے 6وارڈزمیں کامیابی حاصل کی۔

ٹاؤن کمیٹی گاڑہو کے 3وارڈ میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے مخالفین کو شکست دی ہے، ٹاؤن کمیٹی گھوڑا باری کے دونوں وارڈ میں بھی پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی ہے، ٹھٹھہ ضلع میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کی خوشی میں پی پی پی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور جئے بھٹو کے نعرے لگاتے رہے۔