بھارت اور چین کا سلامتی سے متعلق معاملات کیلئے وزارتی سطح کا نظام قائم کرنے پر اتفاق

جمعہ 20 نومبر 2015 20:11

بھارت اور چین کا سلامتی سے متعلق معاملات کیلئے وزارتی سطح کا نظام قائم ..

بیجنگ/ نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 نومبر۔2015ء ) بھارت اور چین نے سلامتی سے متعلق معاملات میں تعاون بڑھانے کیلئے وزارتی سطح کا نظام قائم کرنے پر اتفاق کرلیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور چین سلامتی سے متعلق معاملات میں تعاون اور کوآرڈینیشن بڑھانے کے لئے وزارتی سطح کا نظام قائم کریں گے۔دونوں ممالک کے درمیان وزارتی سطح کا نظام قائم کرنے کا فیصلہ بیجنگ میں چین کے وزیر اعظم لی کے کیانگ سے بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔وزارتی سطح کے نظام کی صدارت دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :