اے ٹی ایف جنرل کونسل کا آئندہ اجلاس اسلام آباد میں بلانے کا اعلان
پاک بھارت سفارتی تعلقات جیسے بھی ہو ، ہم پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارت میں وائلڈ کارڈ انٹری دینے کا عمل جاری رکھیں گے ، گراس روٹ لیول پر ٹینس کی ترقی کیلئے پاکستان کو بھارت کا ماڈل فالو کرنا چا ہیے ، صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے ہمراہ پریس کانفرنس
جمعہ 20 نومبر 2015 22:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 نومبر۔2015ء) ایشین ٹینس فیڈریشن (اے ٹی ایف )کے صدر انیل کمار کھنہ نے اے ٹی ایف جنرل کونسل کا آئندہ اجلاس اسلام آباد میں بلانے کا اعلان کرتے ہوئے ڈیوس کپ کے معاملے پر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے کنسلٹنٹ کو فوری طور پر پاکستان بھیجے، آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس چیمپین شپ کے مقابلے پاکستان میں نہ ہونا بد قسمتی ہے ، پاک بھارت سفارتی تعلقات جیسے بھی ہو ، ہم پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارت میں وائلڈ کارڈ انٹری دینے کا عمل جاری رکھیں گے ، گراس روٹ لیول پر ٹینس کی ترقی کیلئے پاکستان کو بھارت کا ماڈل فالو کرنا چاہے جبکہ پاکستان کا ووٹ ہمیشہ اپنے حق میں ہی سمجھا ہے۔
جمعہ کو پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ ، سرپرست سینیٹر دلاور عباس ، بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان کا دورہ کرئے یا نہ کرئے ، ہمیشہ پاکستان کا ووٹ اپنے ساتھ ہی سمجھا ہے ، دونوں ممالک کے ٹینس میں اکھٹا ہونے سے ساوتھ ایشین اور بھی ایشین سطح پر بھر پور سپورٹ ملی جبکہ ایشین ٹینس فیڈریشن کا آئندہ ہونیوالا سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد کرایا جائیگا جس سے انٹر نیشنل ایونٹس کی میزبانی کیلئے راہیں کھلے گی ، انہوں نے مزید کہاکہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے کوششیں جاری ہے پاکستان اس حوالے سے جلد خوشخبر ی سنے گا، ایک سوال کے جواب میں انیل کھنہ نے کہاکہ ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی پاکستان کو ہی کرنی چاہیے ، اس حوالے سے اے ٹی ایف اپنا کردار ادا کرئے گا ، ڈیوس کپ کے معاملے پر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے کنسلٹنٹ کو فوری طور پر پاکستان بھیجے، آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس چیمپین شپ کے مقابلے پاکستان میں نہ ہونا بد قسمتی ہے۔
اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ اور سینیٹر دلاور عباس نے کہاکہ اسلام آباد ٹینس سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلوں کیلئے ایک محفوظ ملک ہے اور انٹرنیشنل مقابلوں کی میزبانی پاکستان کو ملنی چاہیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کا 13 سال بعد ٹرافی جیتنے کا خواب چکنا چور
-
بابر اعظم زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ سے ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
-
جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی
-
ٹیم کی توجہ بھارت کیخلاف میچ جیتنے سے زیادہ ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے پر مرکوز ہے : صائم ایوب کا انکشاف
-
پاکستان ہاکی ٹیم آج سلطان اذلان شاہ کپ 2024 کا فائنل کھیلے گی
-
آئرلینڈ کیخلاف شکست، بابر اعظم کی سنگین غلطی کی نشاندہی کر دی گئی
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے لیے تیار: رپورٹ
-
بابر اعظم کے پاس ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرنے کا موقع
-
آٹو گراف دیتے ہوئے معروف ٹینس کھلاڑی پر حملہ
-
آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست ، چیئرمین پی سی بی ڈبلن پہنچ گئے
-
’آئرلینڈ کیخلاف شکست کی وجہ انفرادی ریکارڈز کو ترجیح دینا تھا‘، کامران اکمل کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.