ذوالفقارمرزا کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

دھاندلی نہیں ہوتی تو اس سے بھی بہتر نتائج آتے،میں اور میرا خاندان تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوگا، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا

جمعہ 20 نومبر 2015 22:51

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 نومبر۔2015ء) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نہیں زرداری لیگ ہاری ہے، دھاندلی نہیں ہوتی تو اس سے بھی بہتر نتائج آتے،میں اور میرا خاندان تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پرحامیوں کی بڑی تعداد نے ذوالفقار مرزا کو مبارک باد دینے کیلئے ان کے فارم ہاس کا رخ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے بھرپور حمایت پر کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری اور ان کی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انکا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو نہیں، زرداری لیگ کوشکست ہوئی ہے۔ پیپلز پارٹی مکافات عمل سے گزر رہی ہے، ہماری جیت پیپلز پارٹی اور بلاول صاحب کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ میں اور میرا خاندان تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوگا، ہم اپنی علیحدہ سیاسی جماعت بنائیں گے۔