بلدیاتی انتخابات میں عوام نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا، عوام کے مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کی قیادت کے پاس ہے، پیپلزپارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو کا اجتماع سے خطاب

جمعہ 20 نومبر 2015 23:06

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 نومبر۔2015ء) پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی تاریخی فتح نے ثابت کردیا ہے کہ عوام نے ایک مرتبہ پھر پیپلزپارٹی پر اعتماد کیا ہے کیوں کہ عوام کے مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کی قیادت کے پاس ہے۔جمعہ کو کلی،گھارو،جنگ شاہی کی رہائش گاہ پر اپنے والد غلام قادرپلیجو کی کامیابی پر مبارک باد کیلئے آنیوالے مختلف برادریوں کے معززین اورعوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سسی پلیجو نے کہا کہ آمروں نے2013کے انتخابات کے جنرل انتخابات کی طرح حالیہ انتخابات کی بھی چوری کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انتظامیہ کے بروقت فیصلوں نے ان کے امیدواروں کو بے نقاب کردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر ثابت ہوگیا کہ پیپلزپارٹی ابھی بھی عوام کے دلوں میں حکمرانی کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ٹھٹھہ ضلع میں سرداروں وڈیروں نے اپنی پگھڑی بچانے کیلئے مختلف حربے استعمال کیے تھے لیکن عوام کے ووٹوں نے ان کی کوششوں کو ناکام بنادیا ہے۔میں بلاول بھٹو زرداری اوروزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو مبارک باد پیش کرتی ہوں،جنھوں نے مخالفین کے خلاف بھرپورسیاسی قوت کا مظاہرہ کیاہے۔انھوں نے کہا کہ ٹھٹھہ ضلع کی عوام نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا والیانہ استقبال کرکے فیصلہ کردیا تھا کہ ووٹ کے حقدار پی پی پی کے امیدوار ہیں

متعلقہ عنوان :