بھارت سمیت دوسرے ممالک کے شہریوں کو جعلی طریقے سے حاصل کاغذات کے عوض بطور پاکستانی قبول نہیں کر سکتے‘ پاکستانیو ں کو ڈی پورٹ کرنے کا طریقہ انسانیت کی تضحیک کے مترادف ہے،تمام ائرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف ان ڈی پورٹ افرادکو ٹکٹ جاری کریں جن کی شہریت کے کوائف کی تصدیق ہو
وفاقی وز یر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا بین الاقوامی تنظیم برائے مائیگریشن کو خط
ہفتہ 21 نومبر 2015 21:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 نومبر۔2015ءوفاقی وز یر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بین الاقوامی تنظیم برائے مائیگریشن پر واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی بھی صورت افغانستان، بنگلہ دیش، برما اور بھارت کے شہریوں کو جعلی طریقے سے حاصل کئے گئے کاغذات کے عوض بطور پاکستانی قبول نہیں کر سکتے،پاکستانیو ں کو ڈی پورٹ کرنے کا طریقہ انسانیت کی تضحیک اور پاکستانیوں کی توہین کے مترادف ہے۔
ہفتہ کو وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق بین الاقوامی تنظیم برائے مائیگریشن کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی تنظیم برائے مائیگریشن غیرممالک میں بسنے والے پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے سے پہلے وزارتِ داخلہ سے کلیئرنس حاصل کرے۔ خط میں وزیر داخلہ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں چند یورپی ممالک جن میں یونان سرفہرست ہے سے بغیر اطلاع اور تصدیق پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا جو کہ متعلقہ قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.