پاک بھارت تناؤ پر امریکہ کی نظر ہے ، دونوں ہمسا یوں کے تعلقات دن بدن بگڑتے جارہے ہیں،شاہ محمود

تحریک انصاف کو جلد فعال اور منظم بنائینگے دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی

ہفتہ 21 نومبر 2015 23:11

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے مابین تعلقات کے تناؤ پر امریکہ کی نظر ہے ، دونوں ہمسائیہ ممالک کے تعلقات دن بدن بگڑتے جارہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے خراب تعلقات پر امریکہ کی کڑی نظر ہے ، دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے امریکہ نے اقدامات کئے ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا حالیہ دورہ امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا انہوں نے ایک ایسے وقت میں دورہ امریکہ کیا ہے کہ جب دونوں ممالک اورخطے کی صورتحال تبدیلی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے پاک بھارت لائن آف کنٹرول پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے ایل او سی پر سیزفائر کی خلاف ورزی بھی بڑا چیلنج ہے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو جلد فعال اور منظم بنائینگے دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی