دولت مشترکہ کا3روزہ سربراہ اجلاس27 نومبر سے مالٹا میں ہوگا

نواز شریف یوتھ فورم ، وویمن فورم ، پیپلز فورم اور تجارتی فورم میں شرکت کر ین کئی ہم منصبوں سے ملاقاتیں بھی متوقع

ہفتہ 21 نومبر 2015 23:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 نومبر۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف دولت مشترکہ کے 24ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 26نومبر کو پاکستان سے مالٹا کے لیے روانہ ہو نگے دولت مشترکہ کے سربراہ اجلاس میں 53ممالک کے سربراہان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دولت مشترکہ کا3روزہ سربراہی اجلاس27 نومبر کو مالٹا میں ہوگا۔

وزیراعظم نواز شریف دولت مشترکہ سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس موقع پروزیراعظم نواز شریف یوتھ فورم ، وویمن فورم ، پیپلز فورم اور تجارتی فورم میں بھی شرکت کر ینگے۔میاں نواز شریف کئی ہم منصب غیر ملکی شخصیات سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ ملکہ الزبتھ ،پرنس فلپس سمیت برطانوی شاہی خاندان کی اہم شخصیات اجلاس میں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 2020ء تک ممبرممالک کی باہمی تجارت کو680سے 1000ارب ڈالرز تک پہنچانے پربات ہو گی اور دولت مشترکہ فری ٹریڈ زون کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا جا ئے گا۔ سربراہ اجلاس میں ممبر ممالک میں ترقی، جمہوریت،اور قیام امن کے معاملات پر تبادلہ خیال ہو گا۔ممبرممالک کے درمیان تجارت کے فروغ و سرمایہ کاری کے اہم فیصلے متوقع ہیں۔سربراہ اجلاس میں بچوں و عورتوں کے حقوق اور ترقی سے متعلق بھی بات ہو گی

متعلقہ عنوان :