داؤد ابراہیم کو واپس لانا اتنا آسان نہیں وہ پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کی حفاظت میں ہے،دہلی پولیس کے سابق کمشنر نیراج کمار
ہفتہ 21 نومبر 2015 23:19
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 نومبر۔2015ء) دہلی پولیس کے سابق کمشنر نیراج کمار نے کہا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو واپس لانا اتنا آسان نہیں کیونکہ وہ پاکستان کی حفاظت میں ہے۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس کے سابق کمشنر کاکہنا ہے کہ داؤد ابراہیم کو واپس لانا اتنا آسان کام نہیں وہ دشمن ملک کی حفاظت میں ہے ، حال ہی میں گرفتار ہونے والے گینگسٹر چھوٹا راجن سے بھی داؤد ابراہیم کی گرفتاری میں زیادہ مدد نہیں مل سکتی، داؤد ابراہیم پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کی حفاظت میں ہے۔
نیراج کمار نے کہاکہ بھارتی حکومت کو چاہیے کہ وہ داؤد ابراہیم کو واپس لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے، ایک دن ضرور آئے گا کہ جب حکومت اسے گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گی۔ واضح رہے کہ بھارت الزام عائد کرتا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم پاکستان میں چھپا ہوا ہے جبکہ پاکستان نے بھارتی اقدامات کی ہمیشہ سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اگر داؤد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے کسی کے پاس کوئی اطلاعات ہیں تو وہ ہم سے شیئر کریں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.