سری لنکا پولیس نے چودہ سالہ بچی سے جنسی درندگی کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی

اتوار 22 نومبر 2015 16:26

سری لنکا  پولیس نے چودہ سالہ بچی سے جنسی درندگی کے معاملے کی تحقیقات ..

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 نومبر۔2015ء) سری لنکا کی کلوتراپولیس نے دوملزمان کیخلاف نہم جماعت کی طالبہ 14سالہ بچی سے جنسی درندگی کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ بچی کی والدہ بیرون ملک روزگار کے سلسلے میں اپنی بچی کو گزشتہ سال اپنی بہن کے ہاں چھوڑگئی جہاں خاتون کے شوہر اور بچی کے خالو، اس کے چھوٹے بھائی نے متعدد دفعہ ریپ کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق اسی دوران لڑکی نومبر کے پہلے ہفتے اس عذاب سے بچنے کے لیے اپنے ایک جاننے والے کیساتھ بھاگ گئی اور 16نومبر کو پولیس نے پکڑلیا، لڑکی کو ہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ نوجوان اور اس کے دونوں خالوؤں کی تلاش شروع کردی گئی ۔ چائلڈ اینڈویمن بیورونے اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کررکھی ہیں

متعلقہ عنوان :