کراچی ،انتخابی مہم کے دوران سیاسی اور مذہبی جماعتوں میں اتحاد اور بھائی چارگی کی فضاء قائم
ایم کیو ایم کے اکثریتی علاقوں میں پی ٹی آئی ، پیپلزپارٹی ، مہاجر قومی موومنٹ ، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی مہم بھی جاری
پیر 23 نومبر 2015 17:51
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 نومبر۔2015ء ) کراچی میں ایک جانب بلدیاتی انتخابات کے لیے سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے تشہیری مہم چلائی جا رہی ہے ۔ وہاں سب سے دلچسپ بات یہ دیکھنے میں آئی ہے کہ اس مہم کے دوران سیاسی اور مذہبی جماعتوں میں اتحاد اور بھائی چارگی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔ ایم کیو ایم کے اکثریتی علاقوں میں جہاں متحدہ نے تشہیری مہم کے تحت جھنڈے ، بینرز آویزاں کیے ہوئے ہیں ، وہیں ان علاقوں میں پی ٹی آئی ، پیپلزپارٹی ، مہاجر قومی موومنٹ ، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے بھی اپنی تشہیری مہم کے تحت جھنڈے ، بینرز اور پینا فلیکس آویزاں کیے ہوئے ہیں ۔
سروے کے دوران یہ دیکھنے میں آیا کہ شاہراہ پاکستان ، گرومندر ، پی آئی بی کالونی ، لائنز ایریا ، برنس روڈ ، ریگل چوک ، ملیر ، کورنگی ، لانڈھی ، شاہ فیصل کالونی ، فیڈرل بی ایریا اور دیگر علاقوں کے بجلی کے پولز اور گلی محلوں میں ایک جانب اگر ایم کیو ایم کا جھنڈا یا بینر لگا نظر آتا ہے تو اسی پول کے اوپر یا نیچے پی ٹی آئی ، جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی سمیت مہاجر قومی موومنٹ کے جھنڈے میں بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.